LIVE

’ہمارے زمانے میں دروازوں پر تالے نہیں ہوتے تھے، آج کہتے ہیں زبان پر تالا ڈالو‘

ویب ڈیسک
January 15, 2021
 

امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور گاہے بگاہے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں—فوٹو:فائل  

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے مداحوں کو اہم نصیحت کی ہے۔

امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور گاہے بگاہے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

کئی بار اپنے بیانات کے باعث میگا اسٹار خبروں میں بھی رہے ہیں تاہم ایک بار پھر انہوں نے ایسی ٹوئٹ کردی ہے۔

ایک مداح نے ٹوئٹ کی کہ اگر دنیا اعتبار پر چلتی تو کسی کے دروازے پر تالے نہ ہوتے۔ 

اس پر میگا اسٹار نے جواب نے دیا کہ ایسے دن ہم نے دیکھے ہیں، ہم اپنے گھر میں کبھی بھی تالا نہیں لگاتے تھے اور گھر کا دروازہ کبھی بھی بند ہوتے نہیں دیکھا، وہ ہمیشہ کھلا ہی رہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اب ایسا نہیں ہوسکتا، آج کل کہتے ہیں کہ زبان پر بھی تالے لگا کر رکھیں۔

مداحوں کی جانب سے میگا اسٹار کی نصیحت کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔