LIVE

ریئلٹی شو بگ باس کی 24 سالہ اہم رکن سڑک حادثے میں ہلاک

ویب ڈیسک
January 16, 2021
 

بگ باس ٹیم کی اہم رکن کی ناگہانی موت پر شو سے وابستہ افراد نے افسوس کا اظہارکیا ہے،فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے معروف ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی ٹیلنٹ مینیجر ایک روڈ حادثے میں چل بسیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سالہ ٹیلنٹ مینیجر پستا ڈھکڑ بگ باس 14 کی شوٹنگ سے واپس گھر جارہی تھیں۔


 رپورٹ کے مطابق پستا ڈھکڑ ایک اسکوٹر پر سوار تھیں اور ان کے ساتھ ان کی اسسٹنٹ بھی موجود تھیں، اس دوران ایک گڑھے کی باعث اسکوٹر پھسل گیا اور دونوں روڈ پر گرگئیں ، اس دوران پیچھے سے آنے والی وین پستا پر چڑھ گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

بگ باس ٹیم کی اہم رکن کی ناگہانی موت پر شو سے وابستہ متعدد افراد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔