LIVE

نواب شاہ: دھند کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، دو افراد جاں بحق

ویب ڈیسک
January 17, 2021
 

نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر دولت پور بائی پاس پر پیش آیا جہاں دھند کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں دو افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو قاضی احمد اور نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔