LIVE

ہالی وڈ میں انٹری پر سجل علی کو ساتھی فنکار وں کی مبارکباد

ویب ڈیسک
January 17, 2021
 

فائل:فوٹو

پاکستانی اداکارہ سجل علی کی جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ میں کام کیے جانے کے حوالے سے تصدیق سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو مبارکباد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سجل علی کی بہن اور اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام پر سجل علی کو مبارکباد دیتے ہوئے اسٹوری شیئر کی اور کہا کہ مجھے سجل علی کی بہن ہونے پر فخر ہے، تمہیں اپنی محنت کا صلہ ملا، یقین ہے کہ آسمان آپ کی حد ہے لہٰذا باہر نکلو اور اونچی اڑان اڑو۔

اسکرین گریب

ادھر سجل علی کو دیگر شوبز شخصیات جن میں ہمایوں سعید، ماہرہ خان، بلال عباس خان، علی رحمان، زارا نور عباس اور یاسر حسین کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئیں۔

اداکارہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کے لیے بہت ہی فخر کا لمحہ ہے، سجل تمہیں بہت مبارک ہو۔ تمہاری محنت اور لگن تمہیں یہاں تک لائی ہے اور ان شااللہ اس سے بھی آگے لے کر جائے گی، تم ہمیشہ ایسے ہی چمکتی رہو۔

اسکرین گریب

اداکارہ ماہرہ خان نے سجل کی کامیابی کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے ان پر فخر کیا۔

شوبز شخصیات کی جانب سے اداکارہ کی جمائما گولڈ اسمتھ میں انٹری کو پاکستان کے لیے ایک قابل فخر کارنامہ قرار دیتے ہوئے کامیابی کا جشن منایا جا رہا ہے۔

 واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کی شوٹنگ کا آغاز لندن میں ہوگا۔

چند روز قبل جمائمہ گولڈ اسمتھ کی جانب سے کی گئی تصدیق کے مطابق سجل علی اور بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی ان کی فلم میں شامل ہیں۔

 ’واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ فلم کی کہانی جمائما خان نے خود لکھی ہے جو ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اور شادی کی کہانی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔

فلم کے ہدایت کار شیکھر کپور مشہور فلم مسٹر انڈیا سمیت کئی بالی وڈ اور ہالی وڈ فلمیں بنا چکے ہیں۔