LIVE

وادی کالام میں اسنو جیپ ریلی، برفیلے ٹریک پر ڈرائیورز کی مہارت سے شائقین بھی حیران

ویب ڈیسک
January 17, 2021
 

خیبر پختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات کی برف پوش وادی کالام میں اسنو جیپ ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

کالام کے علاقے پلوگا میں ہونے والے اس ایونٹ کا اہتمام فرنٹیر فور بائی فور کلب نے کیا جس میں ملک بھر سے 70 سے زیادہ کھلاڑی شریک ہوئے۔

ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے 500 میٹر طویل برفیلی ٹریک پر جیپ دوڑا کر حاضرین کو بھی حیران کردیا۔

اسنو جیپ ریلی کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بھی بڑی تعداد وادی کالام میں موجود رہی۔