LIVE

واٹس ایپ پیغامات سے بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوٹ گیا، دفترخارجہ

ویب ڈیسک
January 17, 2021
 

پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت میں واٹس ایپ پیغامات سے جو انکشافات ہوئے ہیں ان سے بھارتی اقدامات کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پیغامات سے واضح ہوگیا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی حکومت الیکشن جیتنے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرتی ہے اور  پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتی ہے اور انتہا پسندانہ قوم پرستی اُبھارتی ہے۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں عالمی برادری کو بھارت کی طرف سے پاکستان میں کی جانے والی ریاستی دہشت گردی کے بارے میں ثبوت مہیا کیے گئے جن میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز اور جعلی خبروں کی مہم بھی شامل ہے۔

پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ تازہ ترین انکشافات پاکستانی مؤقف کی تصدیق کرتے ہیں کہ  بی جے پی نے پاکستان کو بدنام کرنےکے لیے فالس فلیگ آپریشن لانچ کروایا۔

پاکستان کا کہنا ہےکہ یہ سب آر ایس ایس اور بی جے پی کاطے شدہ ایجنڈا ہے، جس کے تحت وہ انتخابات میں فائدہ اٹھاتے ہیں۔