LIVE

پی ایف یو جے کا اظہار رائے کو دبانے اور مسائل سے نکلنے کیلیے لانگ مارچ کا اعلان

ویب ڈیسک
January 18, 2021
 

فوٹو: فائل

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے اظہار  رائے کو دبانے اور  مسائل سے نکلنے کے لیے لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کے اعزاز  میں ظہرانے سے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں عظمیٰ بخاری اور سمیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ مسائل بڑھانے آئے ہیں آمر دور میں جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

لیگی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ ہم نے ووٹ کو عزت دو پر کمپرومائز نہیں کیا، نوازشریف اور پی ڈی ایم نے عوام سے خوف کا پردہ چاک کیا ہے نیب جرم نہیں بتاتی صرف الزام لگاتی ہے۔

دوسری جانب صحافی تنظیموں کے رہنماؤں کا کہنا  تھا کہ اپنے مطالبات کے حق میں ملک بھر سے ریلیوں کی شکل میں لاہور پہنچیں گے اور لانگ مار چ کرتے ہوئے اسلام آباد جائیں گے جب کہ  صحافی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے بھوک ہڑتال اور دھرنا بھی دیں گے۔