LIVE

'جوبائیڈن مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق ٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے'

ویب ڈیسک
January 20, 2021
 

نو منتخب امریکی صدر  جوبائیڈن انتظامیہ کے نامزد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔

جوبائیڈن انتظامیہ کے نامزد وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا امریکا کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے حوثی باغیوں کو دہشتگرد قرار دیے جانے کے فیصلے پر بھی دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، حوثی جنگجوؤں کو دہشتگرد  قرار دیے جانے سے انسانی بحران سنگین ہونےکا خطرہ درپیش ہے۔

علاوہ ازیں نامزد وزیرخارجہ نے روس سے ہتھیاروں کے موجودہ معاہدے میں ایک سال توسیع کا بھی عندیہ دیا۔