LIVE

شہری کو تھپڑ مارنے پر بھارتی اداکار کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک
January 20, 2021
 

فائل فوٹو

بھارتی اداکار اور فلم ساز مہیش منجریکر کے خلاف ایک شخص کو تھپڑ مارنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ جمعہ کی رات پونے سولا پور شاہراہ پر واقع یاوت گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں اداکار و فلمساز مہیش منجریکر کی گاڑی کسی شخص کی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے بعد مہیش نے اس شخص کو تھپڑ مارا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد پولیس نے مہیش منجریکر کے خلاف غیر سنجیدہ جرم کے تحت مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے مطابق شکایت درج کرنے والے شخص نے الزام عائد کیا کہ اداکار و فلمساز مہیش نے اچانک اپنی گاڑی کے بریک لگائے جس کی وجہ سے ان کی گاڑی پیچھے سے مہیش منجریکر کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔

بعدازاں مہیش منجریکر اپنی گاڑی سے باہر نکلے اور دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور مہیش نے مبینہ طور پر کیلاش نامی شخص کو تھپڑ رسید کر دیا۔

اس تمام تر واقعے کے بعد متاثرہ شخص نے مہیش مانجریکر کے خلاف شکایت درج کی۔