LIVE

یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک
January 22, 2021
 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق 100گرام مرچ پاؤڈر کی قیمت 50 روپے بڑھادی گئی جب کہ مصالحہ جات، صابن، شیمپو اورمشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ  کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا  جس سے نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔