LIVE

حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر نواز شریف لندن جا بیٹھے: اعظم سواتی

امین حفیظ
January 24, 2021
 

وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کا کہنا ہے حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دیکر نواز شریف لندن جا بیٹھے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان سواتی کا کہنا تھا نیب سے پوچھتا ہوں کہ بڑے بڑے گھپلے کرنے والے منطقی انجام کو کیوں نہیں پہنچتے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ تین بار وزیراعظم بننے والا نواز شریف دھوکے باز نکلا، وہ حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دے کر ہٹا کٹا لندن جا کر بیٹھ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی بھگوڑے اور سزا یافتہ مجرم کی بیٹی وطن کی کیا خدمت کرے گی۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنی ڈوبی کشتی میں مولانا سمیت دیگر نوسر بازوں کو بھی ڈبو دیں گی، اگر پی ڈی ایم والے اسلام آباد آئے تو ان کا منہ کالا ہو گا۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کرپٹ باپ کا بیٹا بلاول پاکستان کی عزت کیا بحال کرے گا۔