LIVE

ویڈیو: خاتون کے گھر میں مکڑیوں کی بھرمار

ویب ڈیسک
January 29, 2021
 

کیڑے مکوڑوں کو دیکھ کر ہم سب کو ہی الجھن ہونے لگ جاتی ہے اور گھر  میں کیڑے  مکوڑوں کی بھرمار سب کے لیے پریشانی کا سبب بنتی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خاتون کے گھر ایک انوکھا ہی واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے درجنوں مکڑیاں دیوار اور چھت پر رینگ رہی ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ ان کی دوست جیسے ہی اپنی بیٹی کے کمرے میں گئیں تو انہوں نے یہ دل دہلا دینے والا منظر دیکھا۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اس ویڈیو کو ایک بھیانک خواب قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو اب تک 66 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جب کہ سیکڑوں لوگوں نے اس ویڈیو کو ری ٹوئٹ بھی کیا ہے۔