LIVE

مہنگائی کے مارے عوام پر پھر بجلی بم گرادیا گیا

ویب ڈیسک
February 12, 2021
 

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگو لیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے فی یونٹ بجلی مزید 82 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

جیونیوز کے مطابق نیپرا نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے سے صارفین پر 84 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ صارفین پر اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری اور نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا جب کہ  فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔