LIVE

ایک ہی دن میں دو بار اضافہ، فی یونٹ بجلی مزید مہنگی کردی گئی

ویب ڈیسک
February 12, 2021
 

مہنگائی کے مارے عوام  پر  بجلی کا بم گرادیا گیا اور فی یونٹ بجلی کی قیمت میں  ایک روپے 95 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست پر  ایک روپے 95  پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کی منظوری دی ہے۔

نیپرا فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ تمام صارفین کیلئے کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق 50 یونٹ والے صارفین پر بھی ہوگا۔

اس سے قبل آج ہی  آج ہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 82 پیسے بجلی الگ مہنگی کی گئی ہے اور یوں ایک ہی دن میں بجلی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے صارفین پر قیمتوں میں اضافہ لاگو نہیں ہوگا۔