LIVE

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 3 بند

ویب ڈیسک
February 14, 2021
 

پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں  ہے جس کے باعث موٹر وے ایم 3 لاہور سے سمندری تک جبکہ موٹر  وے ایم 2 لاہور سے لیہ تک بند کر دی گئی ہیں۔ 

لاہور میں بھی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے اطراف دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہے جبکہ گوجرانوالا، گجرات اور سیالکوٹ میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات غیر ضروری طور پر سفر سے گریز کریں اور اگر ضروری ہو تو سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں۔