LIVE

عامر خان کے بیٹے جنید خان فلم میں انٹری کے لیے تیار

ویب ڈیسک
February 16, 2021
 

فائل فوٹو

بھارت کے نامور اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان فلم’مہاراجہ‘سے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہے ہیں ۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا کی ہدایت میں بننے والی فلم مہاراجہ 1862 کے مہاراجہ پر ہونے والے ہتک آمیز مقدمے پر بنائی جارہی ہے جس میں عامر خان کے بیٹے جنید خان کرسنداس موجی کا کردار نبھائیں گے۔

عامر خان کی بیٹی ارا خان نے گزشتہ روز اپنے بھائی جنید خان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے فلموں میں انٹری کی تصدیق کی۔

ارا خان نے بھائی کی فنکارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے لکھا جونوں!! یہ ان کا پہلا پلے یا پہلا شو، یہ اس کی شوٹنگ کا پہلا دن تھا۔

ارا خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جنید خان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بے مثال ہیں اور وہ اس حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔

خیال رہے کہ جنید خان ایک تھیٹر آرٹسٹ ہیں اور بالی وڈ ڈیبیو کے لیے فلم مہاراجہ جنید خان کی پہلی فلم ہوگی جس کی شوٹنگ کے پہلے دن کے حوالے سے ارا خان کی جانب سے بھی پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔