LIVE

ریوبک کیوبس سے بنا سپراسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کا پورٹریٹ

ویب ڈیسک
February 17, 2021
 

اسکرین گریب

دنیا بھر میں منفرد فن رکھنے والے فنکاروں کی کمی نہیں اور فن کا جداگانہ اظہار ہی کسی بھی فنکارکی مقبولیت کا سبب بن جاتا ہے۔

آپ نے آج تک برش، رنگوں اور انگلیوں سے بنائے جانے والے پورٹریٹ تو دیکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے فنکار سے ملوانے جارہے ہیں جس نے رنگوں اور برش کے بجائے ریوبک کیوبس کا استعمال کرتے ہوئے ہالی وڈ سپراسٹار لیونارڈو ڈی کیپریوکا پورٹریٹ تیار کیا ہے۔

حال ہی ٹک ٹاک آرٹسٹ ایلیکس ایوان چیک نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں آرٹسٹ کو 4 سو ریوبک کیوبس کا استعمال کرتے ہوئےسپراسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹوئٹر پر آرٹسٹ کی شیئر کی گئی ویڈیو ایک منٹ کے دوران کے 2.8ملین لائکس حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔