LIVE

کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچا دی گئی

ویب ڈیسک
February 20, 2021
 

خطرناک عالمی وبا کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچا دی گئی ہے۔

 ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین سائنو فارم ویکسین کی ایک لاکھ 21  ہزار ڈوزز کراچی پہنچائی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یکم فروری کو چین سے کورونا وائرس ویکسین سائنوفارم کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی اور پاکستان میں طبی عملے کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔