پاکستان
Time 01 فروری ، 2021

چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

چین سے کورونا وائرس ویکسین سائنوفارم کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

پاکستان ائیرفورس کا طیارہ کورونا کی ویکسین لینے گزشتہ روز بیجنگ روانہ ہوا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت  ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا ویکسین سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ہی دی جائےگی۔

انہوں نےکہا کہ این سی او سی اور صوبوں نے کورونا سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کیا، فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین بطور تحفہ بھجوائی ہے ، ہماری کوشش ہےکہ پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو کوروناویکسین دیں، کوروناویکسین کی ڈوز کے لیے رجسٹریشن کا آسان طریقہ کارلانےکی کوشش کررہےہیں۔

مزید خبریں :