LIVE

کورونا وبا کے باعث خریدوفروخت میں کمی ہوئی ہے،گیلپ سروے میں تاجروں کی اکثریتی رائے

ویب ڈیسک
February 22, 2021
 

53 فیصد پاکستانی تاجروں کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث خرید و فروخت میں کمی ہوئی  ہے۔

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے 400 سے زائد کاروباری شعبوں کی آرا پر مبنی سروے رپورٹ جاری کردی۔

سروے کے دوران 53 فیصد تاجروں کی رائے تھی کہ  کورونا وبا کے باعث خرید و فروخت میں کمی ہوئی ہے جب کہ 22 فیصد نے خرید و فروخت میں اضافہ ہونےکا بتایا ۔ 

خرید و فروخت میں کمی کی سب سے زیادہ شکایت 56 فیصد مصنوعات بنانے والوں نے کی ۔

سروے میں شامل 39 فیصد کاروباری طبقوں نے پہلے سے کم ملازمین کےکام کرنےکا بھی کہا جب کہ 16فیصد نے زیادہ ملازمین کےکام کرنے کا بتایا ۔