LIVE

لاہور جیل میں شہباز شریف کا طبی معائنہ

ویب ڈیسک
February 23, 2021
 

فائل:فوٹو

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور  ہر ہفتے ان کا دو بار طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔

ڈاکٹروں کا بورڈ جیل میں شہباز شریف کا مکمل چیک اپ کرتا ہے اور ضرورت پڑنے پر اُن کے ٹیسٹ بھی کیے جاتے ہیں۔ 

جیل ذرائع کے مطابق پیر کو ہونے والے طبی معائنے میں بتایا گیا کہ شہباز شریف کی معمول کی ادویات چل رہی ہیں، ان کی حالت تسلی بخش ہے اور کوئی تشویشناک بات نہیں۔