LIVE

بھارت میں سری لنکن اداکار کی لاش برآمد

ویب ڈیسک
February 23, 2021
 

 اندرا کمار کا تعلق سری لنکا سے تھا اور چنئی میں مہاجرین کے کیمپ میں رہتے تھے— فوٹو:فائل 

بھارتی ٹی وی کے اداکار اندرا کمار کی ان کے گھر سے لاش ملی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اندرا کمار چنئی میں اپنے دوست کے گھر میں موجود تھے جہاں ان کے دوست ملنے گئے تو وہ مردہ حالت میں پائے گئے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے اداکار کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے۔ 

 رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اندرا کمار کا تعلق سری لنکا سے تھا اور چنئی میں مہاجرین کے کیمپ میں رہتے تھے۔ 

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 25 سالہ اداکار نے شادی بھی کررکھی اور ان کا ایک بیٹا تھا۔

خیال رہے کہ اندرا کمار نے ٹی وی کے علاوہ کئی تامل فلموں میں بھی کام کیا ہے۔