LIVE

شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک

ویب ڈیسک
February 23, 2021
 

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور اس دوران دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد حسن، میر علی میں 4 خواتین ورکرز کے قتل، سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد کا تعلق گل بہادر گروپ سے تھا، آپریشن میں اسلحے کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔

علاوہ ازیں شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی چار خواتین کی تدفین بنوں کے آبائی علاقوں میں کردی گئی۔