LIVE

مہوش حیات اپنے غصے پر کیسے قابو پاتی ہیں؟

ویب ڈیسک
February 24, 2021
 

فوٹو: انسٹاگرام/مہوش حیات

اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں بتایا کہ وہ اپنے غصے پر کیسے قابو پاتی ہیں۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مہوش حیات نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں شوٹنگ رینج کلب میں دیکھا جا سکتا ہے۔

مہوش حیات نے ان تصاویر کا ایک دلچسپ کیپشن لکھا کہ ’میرے اندر کے پاگل پن کا طریقہ‘۔

تصاویر میں مہوش حیات کو شوٹنگ رینج کلب میں ہاتھ میں گن پکڑے نشانہ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مہوش حیات کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اس پوسٹ کو اب تک 56 ہزار سے زائد صارفین نے لائیک کیا ہے۔