LIVE

راکھی ساونت نے سلمان خان کو اپنا بھائی قرار دے دیا

ویب ڈیسک
February 24, 2021
 

راکھی کا کہنا ہے کہ خدا انہیں ساری خوشیاں عطا کرے اور ان کی ساری مرادیں پوری ہوں،فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے اداکار اور معروف  رئیلیٹی شو ’بگ باس‘ کے میزبان سلمان خان کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہےکہ راکھی ساونت  ’بگ باس‘ سیزن 14کےفنالے میں شامل تھیں اور پیسے لے کر فائنل مقابلے سے دستبردار ہوگئی تھیں۔

راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ’بگ باس‘  کے اسٹیج پر سلمان خان کے ساتھ لی گئی تصویر پوسٹ کی ہے اور انہیں اپنا بھائی اور بادشاہوں کا بادشاہ قرار دیتے ہوئے ان کے لیے دعا کی ہے کہ خدا انہیں ساری خوشیاں عطا کرے اور ان کی ساری مرادیں پوری ہوں۔

ایک انٹرویو میں ’بگ باس‘ کے شو سے 14 لاکھ بھارتی روپے لےکر مقابلے سے دستبردار ہونے سے متعلق راکھی کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کینسر میں مبتلا ہیں  اور ان کی کیمو تھراپی ہونا ہے جس کے لیے انہیں رقم کی ضرورت تھی، وہ ان پیسوں سے اپنی والدہ کے طبی اخراجات پورے کریں گی۔