LIVE

افغان حکومت اور اسکے مغربی اتحادی دوحا معاہدے پر عمل نہیں کر رہے: طالبان

ویب ڈیسک
February 25, 2021
 

دوحا میں طالبان سیاسی دفتر کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور اس کے مغربی اتحادی دوحا معاہدے پر عمل نہیں کر رہے۔

افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے رہنما کا کہنا ہے کہ انٹرا افغان بات چیت کے آغاز کے 3 ماہ میں تمام طالبان قیدیوں کو رہا کیا جانا تھا لیکن پانچ ماہ سے بھی زائد عرصہ ہو گیا ان میں سے ایک بھی قیدی کو رہا نہیں کیا گیا۔

طالبان رہنما نے امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔