LIVE

راکھی ساونت کی والدہ کے علاج کیلئے بالی وڈ خانز سامنے آگئے

ویب ڈیسک
February 27, 2021
 

گزشتہ دنوں راکھی ساونت نے رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے 14 ویں سیزن کے فائنل میں پہنچ کر شو کو چھوڑ دیا تھا اور 14 لاکھ روپے کی رقم لے لی تھی— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ کے علاج کیلئے سلمان خان کے بعد سہیل خان بھی سامنے آگئے۔

گزشتہ دنوں راکھی ساونت نے رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے 14 ویں سیزن کے فائنل میں پہنچ کر شو کو چھوڑ دیا تھا اور 14 لاکھ روپے کی رقم لے لی تھی۔

اس کے بعد راکھی نے بتایا تھاکہ کینسر کا شکار ماں کے علاج کیلئے فائنل نہ کھیلنے اور پیسے لیکر شو چھوڑ دیا تھا جبکہ انہوں نے علاج کرانے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اب سہیل خان بھی اس مشکل گھڑی میں راکھی کی مدد کیلئے سامنے آگئے ہیں۔ اداکار سہیل خان کا ویڈیو بیان راکھی نے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کرایا اور لکھا کہ ‘دنیا میں میرے بہترین بھائی سہیل بھائی اور سلمان بھائی ہیں’۔

سہیل خان نے ویڈیو میں کہا ہے کہ راکھی یا ان کی والدہ کو کسی بھی قسم کی ضرورت ہو تو وہ انہیں فوری فون کرسکتی ہیں۔ سہیل نے راکھی کی والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔