LIVE

قوم نے جان لیا انتخابی نظام میں شفافیت کے معاملے پر کون کس رخ کھڑا ہے، شبلی فراز

ویب ڈیسک
February 28, 2021
 

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نےکہا ہےکہ اپوزیشن دھاندلی زدہ نظام کی حامی اور شفافیت کی راہ میں دیوار بنی کھڑی ہے۔

ایک بیان میں شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان انتخابی عمل میں شفافیت کےلیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا ہےکہ قوم نے جان لیا کہ انتخابی نظام میں شفافیت کے معاملے پر کون کس رخ پر کھڑا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہےکہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں۔