LIVE

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے منحرف رکن نے بڑا اعلان کردیا

ویب ڈیسک
March 03, 2021
 

فائل فوٹو

کراچی: تحریک انصاف کے منحرف رکن سندھ اسمبلی نے سینیٹ الیکشن کے دوران بڑا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن سندھ اسمبلی سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے سندھ اسمبلی پہنچے جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کا ضمیر کیا کہتا ہے سینیٹ میں کس کو ووٹ دیں گے ؟

صحافی کے سوال پر اسلم ابڑو نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دوں گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے تین منحرف ارکان کی ان کے ہی ساتھی اراکین نے پٹائی لگائی تھی جس پر ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ۔