LIVE

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ

ویب ڈیسک
March 03, 2021
 

حکومت نے آج سے قومی بچت اسکیموں پرمنافع کی شرح میں اضافہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ڈیفنس سیونگزسرٹیفیکٹس پرشرح منافع 9.42 سے بڑھاکر 9.51 فیصد کردیا گیا ہے  جب کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر شرح منافع کو 7.97 فیصد سے بڑھاکر8.40 فیصد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 9  فیصد پر برقرار ہے جب کہ بہبود، پینشنرز اور شہدا ویلفیئرسرٹیفکیٹس پرشرح منافع  11.28 فیصد برقرار رہے گا۔