LIVE

برطانوی شاہی خاندان کے سابق اسٹاف رکن کے شہزادہ ہیری اورمیگھن پر الزامات

ویب ڈیسک
March 04, 2021
 

برطانوی شاہی خاندان کے سابق اسٹاف رکن نے شہزادہ ہیری اورمیگھن پر الزامات عائد کردیے۔

برطانوی شاہی خاندان کے سابق اسٹاف رکن نے  دعویٰ کیا کہ میگھن کےشاہی خاندان کے اسٹاف ممبرز سے تعلقات کشیدہ تھے اور  انہوں نے کئی بار اسٹاف ممبرز کی تضحیک کی۔

سابق اسٹاف ممبر کا کہنا ہےکہ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے میگھن نے دو ذاتی معاونین کو محل سے نکالا تھا اور کشیدہ تعلقات کی وجہ سے جوڑے کوشاہی خاندان چھوڑنا پڑا۔

بکنگھم پیلس نے عملے کے سابق رکن کے الزامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔