LIVE

وزیراعظم قوم کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت کے محرکات بتائیں گے، ذرائع

ایاز اکبر یوسف زئی
March 04, 2021
 

وزیراعظم عمران خان آج اپنے خطاب میں ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن اور اس کے بعد کی صورتحال پر بات کریں گے— فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان آج اپنے خطاب میں ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن اور اس کے بعد کی صورتحال پر بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں سیاسی صورتحال پر قوم کواعتماد میں لیں گے اور اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت کے محرکات بتائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم خطاب میں سینیٹ کی اسلام آباد سے نشست ہارنے کی وجوہات بتائیں گے، سیاسی امور کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سینیٹ انتخابات میں شفافیت کے بارے میں حکومتی کوششوں پر بھی بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان خطاب میں پی ڈی ایم کے بیانیے پر بات کریں گے۔