LIVE

مقبوضہ کشمیر میں 2 روز کے دوران 2 بھارتی فوجیوں کی خودکشی

ویب ڈیسک
March 04, 2021
 

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں میں ذہنی تناؤ بڑھنے لگا ہے اور دو روز کے دوران 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق راج رائفل میں شامل بھارتی فوجی اہلکار نے سری نگر میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

فوجی اہلکار کی خودکشی کی وجہ جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، گزشتہ روز بھی سری نگر میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے خودکشی کی تھی۔

2007 سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 493 ہوگئی ہے۔