Time 13 فروری ، 2020
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہلکار کی خود کشی

مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 446 ہوگئی— فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔

مقبوضہ کشمیر میں راشٹریہ رائفلز کے تیسرے بٹالین کے سپاہی نے ڈیوٹی کے دوران زہریلی چیز کھا کر خودکشی کرلی۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں دوران ڈیوٹی مبینہ طور پر زہر کھا کر خودکشی کی۔

کشمیر میڈیا سروس رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے سپاہی کی شناخت ’بلرام سنگھ ‘کے نام سے ہوئی ہے جو راشٹریہ رائفلز کے تیسرے بٹالین کا سپاہی تھا جو ضلع اسلام آباد کے علاقے اشمقام میں تعینات تھا۔

اس واقعے کے بعد جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے خودکشی کرنے والوں کی تعداد 446 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کے شہر جموں کے علاقے ’طلاب ٹیِل ‘ میں تین منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے اور اندر پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف تھا کہ عمارت کی پہلی منزل بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 3 فائر فائٹرز جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 شہریوں اور 2 فائرمینز سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

عمارت اس وقت بیٹھی جب فائر بریگیڈ کا عملہ عمارت میں لگی آگ بجھانے میں مصروف تھا۔


مزید خبریں :