LIVE

تیز تین مسافر طیارے سپرسانک جیٹ اسپائیک ایس 512 کی تصاویر جاری

ویب ڈیسک
March 04, 2021
 

1354 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طیارہ 90 منٹ میں لندن سے نیویارک کا فاصلہ طے کرے گا،فوٹو: اسپائیک ایرواسپیس

امریکی کمپنی کے سپرسانک جیٹ اسپائیک ایس 512 کی تصاویر جاری کردی گئیں۔

آواز کی رفتار سے تیز اس طیارے کے ذریعے فاصلے کی مدت 25 فیصد تک رہ جائے گی۔

فوٹو: اسپائیک ایرواسپیس

سپرسانک جیٹ اسپائیک ایس 512  کے کشادہ کیبن میں 18 آرام دہ سیٹیں ہوں گی جو بیڈ اور کانفرنس ایریا میں بھی تبدیل ہوسکیں گی۔

فوٹو: اسپائیک ایرواسپیس

 جہاز کی کھڑکیوں کی جگہ بڑی بڑے اسکرینز ہوں گی،1354 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طیارہ 90 منٹ میں لندن سے نیویارک کا فاصلہ طے کرےگا۔

فوٹو: اسپائیک ایرواسپیس