LIVE

رحیم یارخان: مکان سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک
March 05, 2021
 

رحیم یارخان میں مکان سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کےعلاقے پتن مینارا روڈ پرمکان سے 4 افرادکی لاشیں اور 2 زخمی بھی ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولین کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور مقتولین کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے جب کہ علاقہ مکینوں سے بھی واردات سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔