LIVE

ملک میں سونا مزید 1450 روپے سستا ہوگیا

ویب ڈیسک
March 05, 2021
 

ملک میں سونا سستا ہونے کا سلسلہ جاری ہے  اور  آج بھی ایک تولہ سونا 1450 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 2  ہزار  750 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی مالیت میں 1243 روپے کی کمی آئی، 10 گرام سونا 88 ہزار 92 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 17 ڈالر کم ہوکر 1696 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 450 روپے کمی آئی ہے۔