LIVE

شاہین شاہ آفریدی کی شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگی ہورہی ہے، والد کا دعویٰ

ویب ڈیسک
March 06, 2021
 

شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی، والد ایاز خان— فوٹو:فائل 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی منگنی کی خبر یں زیر گردش ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان  نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہین آفریدی کیلئے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔

ایازخان کا کہنا تھاکہ شاہدآفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی کی جانب سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی  ہے۔