LIVE

خواتین کا عالمی دن: ویرات نے فیملی کی خوبصورت تصویر شیئر کرکے پیغام دیا

ویب ڈیسک
March 08, 2021
 

فائل فوٹو

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹی ومیکا کی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔

ویرات کوہلی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ کسی بچے کی پیدائش دیکھ کر انسان ناقابل یقین اور عجیب وغریب تجربہ کرسکتا ہے، اس کو دیکھ کر آپ عورت کی حقیقی طاقت کا اندازہ لگاسکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ خدا نے اس کے اندر زندگی کیوں پیدا کی؟ یہی وجہ ہے کہ یہ ہم مردوں سے زیادہ طاقتور ہیں۔

ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اور دنیا کی تمام حیرت انگیز خواتین کو بھی خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔

خیال رہے کہ رواں برس کی شروعات میں ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے تقریباً ایک ماہ بعد   انوشکا شرما نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت فیملی فوٹو شیئر کی تھی۔