LIVE

کراچی: لیاری میں فائرنگ سے چینی باشندے سمیت 2 افراد زخمی

افضل ندیم ڈوگر
March 09, 2021
 

کراچی: لیاری میں فائرنگ کے واقعے میں ایک چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاری میں شاہ عبداللطیف بھٹائی روڈ پر کمیلا اسٹاپ کے قریب پیش آیا جس میں زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان سندھ سولڈ ویسٹ کے مطابق واقعے میں معمولی زخمی  چینی باشندے کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہ خیریت سے ہے۔

دوسری جانب واقعے میں زخمی ہونے والے شہری خالد کو پیٹ میں گولی لگی جس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔