LIVE

سرجری کے ذریعے بدصورت سے خوبصورت ترین نظر آنے والا نوجوان

ویب ڈیسک
March 10, 2021
 

فوٹو بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

ویتنام سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان نے ملازمت کے انٹرویو کے دوران اپنے چہرے کے نقوش کا مذاق اڑائے جانے کے بعد پلاسٹک سرجری کی مدد سے خود کو یکسر تبدیل کر دیا۔

9 پلاسٹک سرجریز کی مدد سے اپنے چہرے کو یکسر تبدیل کر دینے والا ٹک ٹاک صارف ڈوکوئین سوشل میڈیا صارفین کی توجہ تیزی سے حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے، ان کی ظاہری شخصیت کو دیکھ کر سیکنڈز کے لیے تو کوئی بھی شخص حیرت میں مبتلا ہو سکتا ہے کیونکہ پہلے نظر آنے والے ٹک ٹاک صارف اب دکھائی دینے والے ڈو کوئین سے بالکل مختلف ہیں۔

فوٹو بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

ڈو کوئین کا دعویٰ ہے کہ ملازمت کے حصول کے لیے دیے جانے والے انٹرویو کے دوران انٹرویو لینے والے شخص کی جانب سے ان کے نقوش کا مذاق اڑایا گیا جس کے بعد پلاسٹک سرجریز کی مدد سے خود کو یکسر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ڈو کوئین کا کہنا ہے اگر ان سے قبل کوئی بھی شخص سرجری سے قبل اور  بعد کی اس طرح کی تصاویر ان کے ساتھ شیئر کرتا تو یہ یقین کرنا قدرے مشکل ہوتا کہ دونوں تصاویر ایک ہی شخص کی ہیں۔

فوٹو بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

 میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان فی الحال بطور  میک اپ آرٹسٹ کام کرتا ہے اور اس نے خوبصورت نظر  آنے کے لیے 9 سرجریز کی مد میں تقریبا 17 ہزار 400 ڈالر کی رقم خرچ کی۔