LIVE

دبئی ایکسپو کیلیے پاکستان پویلین تعمیر کے بعد پاکستانی حکومت کے حوالے

ویب ڈیسک
March 14, 2021
 

دبئی ایکسپو  کے لیے پاکستان پویلین تعمیر کے بعد پاکستانی حکومت کے حوالے کردیا گیا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے دبئی ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا،اس دوران  ایکسپو سینٹر میں پاکستانی پویلین پاکستانی انتظامیہ کے حوالے  کر دیاگیا، تقریب میں یو اے ای حکومت کے نمائندے بھی شریک تھے۔

پاکستان پویلین 28 ملین ڈالرز سے زائد لاگت میں تیار ہوا ہے، پویلین کی تعمیرکیلیے حکومت ابوظبی نے14ملین ڈالرامداد دی ہے۔

اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ میں ان تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے اس خوبصورت پویلین بنانے میں کردار ادا کیا،اس پویلین کے ذریعے ہماری 7 ہزار سال پرانی تہذیب فروغ پائےگی۔

خیال رہے کہ عالمی نمائش دبئی ایکسپو اکتوبرمیں ہوگی  اور 6 ماہ جاری رہے گی، دبئی ایکسپو میں 100 سے زائد ممالک کے پویلین تعمیر کیے گئے ہیں۔