LIVE

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پر قاتلانہ حملہ، مقدمہ درج

ویب ڈیسک
March 22, 2021
 

حریم شاہ پر قاتلانہ حملہ ان ہی کی سہیلی عائشہ اور اس کے ساتھی بہادر شیر نے کیا، مقدمے کا متن— فوٹو:فائل 

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

حریم شاہ نے اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ شریف میں درخواست دی ہے جس کے بعد ان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 ایف آئی آر کے مطابق حریم شاہ پر قاتلانہ حملہ ان ہی کی سہیلی عائشہ اور اس کے ساتھی بہادر شیر نے کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ حریم شاہ کو 18 مارچ کو ان کے فلیٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔