LIVE

بھارتی اداکار ملند سومن بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

ویب ڈیسک
March 26, 2021
 

فائل فوٹو

کورونا کی عالمی وبا نے بھارتی فلم انڈسٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب ایک اور اداکار ملند سومن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ملند سومن نے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع ٹوئٹر کے ذریعے دی اوربتایا کہ ان کا 'کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔'

سوشل میڈیا پوسٹوں کے علاوہ ابھی تک ان کی صحت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ملند سومن کی عمر 55 سال ہے اور وہ اپنی فٹنس کے لیے جانے جاتے ہیں لہٰذا ان کے مداحوں کو لگتا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

ملندسومن سے قبل بھارت میں کورونا کی نئی لہر کے دوران کارتک آریان ، عامر خان ، آر مدھاون ، روہت صراف اور رمیش تورانی سمیت کئی شخصیات کورونا کا شکار ہو چکی ہے جب کہ رنبیر کپور اور سنجے لیلا بھنسالی بھی حال ہی میں وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔