LIVE

فوک گلوکار شوکت علی کی حالت تشویشناک

ویب ڈیسک
March 27, 2021
 

فوٹو فائل

 پاکستان کے معروف فوک گلوکار شوکت علی کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

 ذرائع کے مطابق گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے کے باعث 12 روز سے سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج ہیں۔

شوکت علی کے بیٹے عمران شوکت نے ایک بیان میں مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے والد کی حالت تشویشناک ہے۔

عمران شوکت کا کہنا تھا کہ ان  کے والد 12 روز سےسی ایم ایچ کےآئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔