LIVE

سندھ اور بلوچستان میں آج شدید گرمی پڑنے کا امکان

ویب ڈیسک
March 28, 2021
 

سندھ اور بلوچستان میں آج دن کے اوقات میں شدید گرمی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 مارچ کے بعد کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے اور درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جس کے باعث ہیٹ ویوز آنے کے بھی امکانات رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا مزید بتانا ہے کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگا اور کراچی میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔