LIVE

سابق صدر آصف زرداری نے کورونا ویکسین لگوالی

ویب ڈیسک
March 29, 2021
 

سابق صدر کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرکے والد کو ویکسین لگنے کی تصدیق کی— فوٹو: آصفہ آفیشل

سابق صدر آصف علی زرداری نے کورونا ویکسین لگوالی۔

آصف زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرکے والد کو ویکسین  لگنے کی تصدیق کی۔

 آصفہ کا کہنا تھاکہ والد کو ویکسین کی پہلی ڈوز لگادی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اپنے پیاروں کو ویکسین لگوائیں اور یہ پیغام آگے پہنچائیں۔