LIVE

ہواوے نے بھی وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی لانے کی تیاری کرلی

ویب ڈیسک
March 30, 2021
 

فائل فوٹو

وائرلیس چارجنگ سسٹم جدید ترین ٹیکنالوجی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے اور متعدد ٹیکنالوجی کمپنیاں اس پر کام کررہی ہیں۔

چینی ٹیکنالوجی فرم ہواوے نے ایک لمبی رینج ٹرانسمیشن والے وائرلیس چارجنگ سسٹم متعارف کرانے کی تیار کرلی ہے جس کے لیے کمپنی نے سیمپل بھی فائل کیا ہے۔

سیمپل کے مطابق اس وائرلیس ٹیکنالوجی کے لیے دو ایسی کوائل کی ضرورت ہوگی جنہیں ایک دوسرے کے برعکس رکھا جاسکے اور ان کا فاصلہ ٹرانسمیشن پاور کے انتہائی قریب ہو۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ہواوے چارجنگ فاصلے میں اضافہ کرسکتا ہے جو کہ خاص طور پر پہنی جانے والی ڈیوائسز مثلاًاسمارٹ بریسلیٹ اور واچز کے لیے موزوں ہوگا۔

حال ہی میں ہواوے نے اعلان کیا ہے کہ وہ موبائل فون بنانے والی کمپنیز سے فائیو جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا معاوضہ وصول کرے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس  چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی بھی  40 واٹ کی تیز ترین رفتار سے چارج کرنے والا وائرلیس چارجر متعارف کرواچکی ہے۔