LIVE

ای سی سی نے بھارت سے چینی اورکپاس درآمدکرنے کی اجازت دیدی

اشرف ملخم
March 31, 2021
 

اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) نے بھارت سے چینی، کاٹن اور  یارن درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ای سی سی نے بھارت سے 5 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کونسل نے بھارت سے کاٹن اور  یارن درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں مختلف ضمنی گرانٹس کی بھی منظوری دی گئی۔

خیال رہے کہ بھارت سے چینی، کاٹن اور یارن درآمد کرنے کی منظوری پر وزیراعظم نے دستخط کیے تھے اور اسے منظوری کے لیے ای سی سی کو بھیجا گیا تھا۔