LIVE

ملک بھر کے ائیرپورٹس پر بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد

طارق ابوالحسن
April 02, 2021
 

پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک بھر کے ائیرپورٹس پر بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سخت احکامات پر کراچی ائیرپورٹ پر ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی کا بورڈ آویزاں کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی ائیرپورٹ کے داخلی دروازوں سمیت مختلف مقامات پر اس حوالے سے انتباہی بینرز بھی لگادیے گئے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ بغیرماسک کے داخلے کی کوشش پرسی اے اے قوانین کے تحت جرمانہ ہوگا۔